جموں کشمیر میں 4Gانٹر نیٹ کی بحالی کا معاملہ :سپریم کورٹ میں معاملے کی سماعت

جموں کشمیر انتظامیہ کو سپریم کورٹ کی نوٹس ، ایک ہفتے کے اندر جواب دینے کی مہلت

سرینگر/09اپریل:جموں کشمیر میں گزشتہ 8سے جاری تیز رفتار 4Gانٹرنیٹ پر پابندی پر سپریم کورٹ نے جموں کشمیر انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے کے اندر اندر جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جموں کشمیر میں گزشتہ 8ماہ سے تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی معطلی کے چلتے جمعرات کو سپریم کورٹ میں جموں کشمیر میں تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات کی بحالی سے متعلق دائر کئی گئی عرضی کی سماعت ہوئی ۔ جس دوران سپریم کورٹ نے جموں وکشمیر حکومت کونوٹس جاری کیا۔سپریم کورٹ میں جسٹس این وی رمنا ، جسٹس آر سبھاش ریڈی اور بی آر گائائی پر مشتمل تین ججوں کے بنچ نے ای میل کے ذریعے جموں و کشمیر حکومت کے قائمہ وکیل کو نوٹس جاری کیا۔ معاملے کی سماعت کے دوران وکلا وکلا شادان فراست اور حذیفہ احمدی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اپنے دلائل عدالت کے سامنے پیش کئے۔احمدی نے عدالت کو بتایا کہ کہ جموں و کشمیر میں ٹیکنالوجی اور رابطے کو بڑھانا انتہائی ضروری ہے۔ اورطلبا کی ورچوئل کلاسز صرف تیز رفتار انٹرنیٹ کے ذریعے ہی ممکن بنائی جاسکتی ہیں۔دو اپریل کو سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کورونا وائرس کی وجہ سے موجودہ صورتحال کی وجہ سے علاقے میں 4جی انٹرنیٹ سروس کی بحالی کی درخواست کی گئی تھی۔مانیٹرنگ کے مطابق”فاونڈیشن فار میڈیا پروفیشنلز” کی دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ مریض ، ڈاکٹر اور علاقے کے عام عوام کوویڈ 19 کے بارے میں تازہ ترین معلومات ، رہنما ئی، مشورے اور حکومتی احکامات کی تفصیلات حاصل کرنے سے قاصر ہیں جو مستقل طور پر اپ ڈیٹ کی جارہی ہیں۔

Comments are closed.