کشمیر میں کورنا وائرس کے مزید 24کیسوں کی تصدیق ، مریضوں کی تعداد 184تک پہنچ گئی
سرینگر اور دیگر اضلاع میں درجنوں علاقے ریڈ زون قرار ، داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر سیل
سرینگر/09اپریل: کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ بیچ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے مزید 24افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 184تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر کورنا وائرس کے پھیلائو میں اضافہ سے کئی دیگر علاقوں کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اور لوگوں کی نقل وحمل پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کورنا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بیچ جمعرات کو مزید 24افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 184تک پہنچ گئی ہے ۔ سرکاری ترجمان روہت کنسل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر سے مزید 24افراد کے ٹیسٹ مثبت سامنے آئیں جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کیسوں کی تعداد 184تک پہنچ گئی ہے جن میں سے جموں میں 32جبکہ کشمیر میں 152موجودہ مریض ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ 184میں چارمریضوں کی موت ہوئی ہے اور چھ صحت یاب ہو چکے ہیں ۔۔ جموں کشمیر سے نئے مریضوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کا تعلق بانڈی پورہ ار سرینگر اضلاع سے ہیں ۔ ادھر وادی کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی لاک ڈائون کو مزید سخت کیا گیا ہے ۔ گذشتہ روز وادی میں ایک درجن سے زائد مریضوں کے ٹسٹ مثبت آنے کے بعد لوگوں میں خوف اور ڈر میں مزید اضافہ ہواہے جبکہ لاک ڈاون کے نتیجے میں وادی بھر میں ہو کا عالم رہا اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا سڑکوں کی پبلک وکمرشل ٹرانسپورٹ غائب دکانیں مقفل ہونے کے ساتھ ساتھ ہر سو خوف کے سائے دکھائی دے رہے ۔(سی این آئی )
Comments are closed.