وادی میں لاک ڈاون چوتھے ہفتے میں داخل ،ہرشعبہ متفکر

ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کے مریضوں میں اضافہ ، لوگ خوفزدہ

سرینگر/09اپریل: وادی کشمیر میں لاک ڈاون ک چوتھے ہفتے میں داخل ہوچکا ہے اور 22دنوں سے وادی کشمیر میںمعمولات زندگی منجمد ہے جبکہ وادی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کے کیسوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ سے ہر طبقہ متفکر ہوا ہے جبکہ لوگ انتہائی خوفزدہ ہوگئے ہیں ۔ جبکہ لاک ڈاون کے نتیجے میں وادی بھر میں ہو کا عالم رہا اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا سڑکوں کی پبلک وکمرشل ٹرانسپورٹ غائب دکانیں مقفل ہونے کے ساتھ ساتھ ہر سو خوف کے سائے دکھائی دے رہے ہیں۔ ۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے اورروزانہ درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کیا جارہا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عالمی وبائی کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی لاک ڈاون مسلسل جاری ہے اور یہاں گذشتہ 22 روز سے مکمل لاک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہے ۔خاص کر مزور طبقہ جن میں مسن، کارپنٹر، مزدور، ڈرائیور ، آٹو والے ،کنڈیکٹر اور دیگر افراد شامل ہیں بے روزگار ہوچکے ہیں جنہیں اپنی ضروریات زندگی گزارنے کیلئے بڑی مشکلیں پیش آرہی ہے ۔ ادھر ۔ کھانے پینے کی اشیاء میں قلت کے علاوہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے جس نے عام لوگوں کی مشکلات میں اور زیادہ اضافہ کردیا ہے ۔ادھرروزانا کوروناوائرس میں پھیلائو اور مریضوںمیں اضافہ ہونے کے نتیجے میںلوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے درجنوں ان علاقوں، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، کو ‘ریڈ زون’ قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کیلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ ادھر لاک ڈاون کا ناجائز فائدہ اُٹھانے والوں نے عام لوگوں کا خون چوسنا شروع کیا ہے جن کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرنے سے قاصر ہے ۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔(سی این آئی )

Comments are closed.