سرینگر/09اپریل/سی این آئی// فضائی حدود کی خلاف وزری کے پاداش میں پاکستان نے لائن آف کنٹرول کے نزدیک بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے ساتھ سنکھ سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور پاکستانی فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جاسوسی ڈرون کو مار گرایا ہے۔مانیٹرنگ کے مطابق آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارت کا ڈرون فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں 600 میٹر تک اندر آ گیا تھا۔جوپاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر سے متعلق 2003 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔گزشتہ سال پاک فوج نے بھارت کے تین ڈرون مار گرائے ۔جس میںپہلا کواڈ کاپٹر سال کے پہلے دن یعنی یکم جنوری کو باغ سیکٹر میں گرایا گیا تھا۔بعدازاں ایک روز بعد ہی بھارت نے دوبارہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی جسے پاک فوج نے ناکام بناتے ہوئے ستوال سیکٹر میں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔پلوامہ واقے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کشیدہ اور فضائی جھڑپ بھی ہوئی تھی جس کے کچھ روز بعد بھارت کا ایک جاسوس ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹر گھس آیا تھا جسے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر میں گرادیا گیا تھا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.