لوگ اگر اپنے گھروں میں نہیں رہیں گے تو حالات سنگین ہوسکتے ہیں ۔ اہلیہ شبیر شاہ
جب میرے شوہر 33برس تک زندان میں رہ سکتے ہیں تو لوگ اپنے اہل وعیال میں کیوں نہیں رہ سکتے
سرینگر/08اپریل: وادی کشمیر میں کوروناوائرس کے مریضوں میں اضافہ کے پیش نظر محبوس حریت لیڈر شبیر احمد شاہ کی اہلیہ ڈاکٹر بلقیس نے اہلیان وادی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میرے شوہر اگر 33برسوں تک زندان میں رہ سکتے ہیں تو عوام کو اپنے گھروں کے اندر رہنے میں کیا حرج ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق شہر خاص کے رعناواری ہسپتال میں ریذیڈنٹ افسر کے بطور تعینات ڈاکٹر بلقیس اور ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ محبوس لیڈر شبیر احمد شاہ کی اہلیہ نے کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلنے پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے ہی گھروں میں رہیں کیوں کہ گھر ہی ایک محفوظ جگہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جب میرے شوہر 33برسوں تک زندان میں رہ سکتے ہیں تو لوگ 33دنوں تک اپنے گھروں کے اندر اپنے اہل و عیال کے ساتھ کیوں نہیں رہ سکتے ۔ ڈاکٹر بلقیس نے کہا کہ وادی کشمیر میں کووڈ 19کے کیسوںمیں جس انداز سے اضافہ ہورہا ہے ۔ اس کا واحد حل یہی ہے کہ لوگ سماجی دوری بنائے رکھیں اور ہلیتھ ایڈوائزری پر مکمل عمل کریں بصورت دیگر حالات سنگین ہہوسکتے ہیں ۔(سی این آئی )
Comments are closed.