اننت ناگ سے 96میں سے 44افراد کو 14روزہ قرنطینہ کے بعد رُخصت کیا گیا

لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہم ان کی خدمت کیلئے تیار ہے ۔ ڈین جی ایم سی اننت ناگ

سرینگر/08اپریل:اننت ناگ میں بیرون وادی سے آنے والے 96افراد میں سے 44افراد کو 14روزہ قرنطینہ کے بعد اپنے گھروں کو رُخصت کیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد کی معیاد ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ہے اس دوران جی ایم سی اننت ناگ کے ڈین نے لوگوںسے کہا ہے کہ وہ گھبرائے نہیں بلکہ اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ضلع اننت ناگ کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے افراد جن میں طلبہ ، تاجر، ملازمین اور دیگر افراد شامل ہیں بیرون وادی سے واپس آنے کے بعد 96افراد کو قرنطینہ میںرکھا گیا ہے جن میں سے 44افراکو 14روز کے بعد اپنے گھروں کی طرف روانہ کیا گیا ہے جبکہ ان میں دیگر افراد کی معیاد قرنطینہ ابھی تک مکمل نہیں ہوئی ہے اور معیاد ختم ہونے کے بعد انہیں بھی اپنے گھروں کی طرف جانے کی اجازت دی جائے گا تاہم اس دوران قرنطینہ میں رکھے گئے کسی بھی شخص کا ٹسٹ مثبت نہیں آیا ہے ۔ اس دوران پروفیسر اینڈ ڈین گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ پروفسیر ڈاکٹر شوکت احمد جیلانی نے کہا ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور اس ضمن میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت جس صورتحال سے پوری دنیا جوجھ رہی ہے یہ انتہائی تشویشناک صورتحال ہے تاہم اس مشکل دور میں لوگ تب ہی محفوظ رہ سکتے ہیں جب وہ اپنے گھروں میں رہ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو معمولی بیماری کیلئے ہسپتالوں کا رُخ نہیں کرنا چاہئے اور نہ فلو وائرس سے ڈرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں کی خدمت کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں اور دن رات قوم کی خدمت کرنے میں ہمیں فخر محسوس ہورہا ہے تاہم لوگ بھی ہمارے سے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مریض کے ساتھ آج بھی کئی تیمار دار ہوتے ہیں اس پر ہمیں روک لگانی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ بلاوجہ ہسپتال آنے سے پرہیز کریں اور کسی شدیدتکلیف کے بعد ہی ہسپتالوں کا رُخ کریں ۔ انہوںنے لوگو ں سے ایک بار پھر ایک کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیں ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.