بیرون ریاستی جیلوں میں نظر بندلخت جگروں کی رہائی کا مطالبہ

ترال میں اہلخانوں کو خاموش احتجاجی دھرنا ، حکومت ہند سے مداخلت کی اپیل

سرینگر /03اپریل / سی این آئی بیرون ریاستی جیلوں میں نظر بند جنوبی قصبہ ترال کے نوجوانوں کے اہلخانوں نے جمعہ کو احتجاجی مظاہر ے کرتے ہوئے مرکزی سرکار سے اپیل کی ہے کہ کورنا وائرس کے پیش نظر ان کے لخت جگروں کو رہا کیا جائے۔ سی این آئی نمائندے نے ترال سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ترا ل کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں والدین نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال کے دفتر کے سامنے جمعہ کو خاموش دھرنا دیا جس دوران انہوں نے مطالبہ کیا کہ بیرون ریاستوں میں نظر بند ان کے لخت جگروں کو رہا کیا جائے۔نمائندے کے مطابق احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈس اٹھا رکھیں تھے جن پر کورنا وائرس کے پیش نظر قیدیوں کو رہا کرنے کے نعرے درج تھے ۔ اس موقعہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانچ اگست سے ترال کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں نوجوان بیرون ریاستی جیلوں میں نظر بند ہے اور مطالبہ کیا کہ ان کی رہائی عمل میں لائی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ کورنا وائرس کے پیش نظر ان کے لخت جکروں کو بیرون ریاستی جیلوںمیں خطرہ لاحق ہو گیا ہے جبکہ لاک ڈائون کے چلتے ان سے ملاقات کو بھی نہیں جا پاتے ہیں ۔ ایک خاتون نے اس موقعہ پر بتایا کہ ان کے بیٹے کو پانچ اگست کو گرفتار کر لیا گیا تاہم سے وہ مسلسل نظر بند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کورنا وائرس کے پیش نظر پورے ملک میں لاک ڈائون ہے اور ان کیلئے اب مشکل ہے کہ وہ بیٹے سے ملاقات کرنے کیلئے جا سکے ۔ اس موقعہ پر تمام مظاہرین نے حکومت ہند سے اپیل کی ہے کہ ان کے لخت جگروں کو رہا کرنے کیلئے احکامات صادر کئے جائیں تاکہ کورنا وائرس کے پیش نظر ان کی زندگیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو سکیں ۔

Comments are closed.