ویڈیو:سوپوراور ہند وارہ میں پولیس و فورسز کی مشترکہ کارورائی

لشکر کے چار بالائے زمین کارکنان گرفتار ، اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط

سرینگر /03اپریل / سی این آئی شمالی قصبہ سوپور اور ہند وارہ میں پولیس و فورسز نے مشترکہ کارورائی کے دوران عسکریت پسندوں کے چار بالائے زمین ورکروں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس نے جمعہ کے روز شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں دو نوجوانوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس افسر نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ، ایس او جی اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے ہندواڑہ میں لانگیٹ کے علاقے شالپورہ میں گذشتہ رات ایک چھاپے کے دوران لشکر طیبہ کے دوارکان شالپورہ کے آزاد احمد بھٹ اور رفیع آباد کے الطاف احمد بابا کو گرفتار کیا۔جن کے قبضے سے دو دستی بم ، دو پستول ، اوردیگر مواد بھی برآمد کیا گیا ۔اس سے قبل پولیس نے بتایا تھا کہ بارہمولہ کے قصبے سوپور کے علاقے نورباغ میں فوج نے دو افراد کو گرفتار کیا ۔ایک سینئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ دونوں لشکر طیبہ کے فعال عسکریت پسندوں کو رسد کی مدد فراہم کررہے ہیں ۔اس سلسلے میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس افسر نے بتایا کہ تمام اراد سے اسلحہ و گولہ بارود بھی ضبط کر لیا گیا ہے جبکہ اس سلسلے میں مزید تفتیش جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں معاملات کی نسبت متعلقہ پولیس تھانوں میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے قبضے سے تفتیشی مواد ، اسلحہ اور گولہ بارود جن میں 03 اے کے 47 ، 08 اے کے 47 میگزین ، 332 اے کے راؤنڈ ، 12 دستی بم ، 03 پستول ، 06 پستول میگزین ، 24 پستول راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔

 

Comments are closed.