کوروٹین مراکز میں زیر نگہداشت 489 افراد گھروں کو روانہ ہوگئے:شاہد چودھری

"لوگ اپنی سفری تاریخ ظاہر کررہے ہیں"

سرینگر 3اپریل : سرینگر کے مختلف کوروٹین مراکز میں زیر نگہداشت 489 افراد کو آج سرکاری گاڈیوں کے قافلے میں اپنے گھروں کو روانہ کردیا گیا،ان تمام افراد کے ٹیسٹ منفی آئے تھے لوگ اب سفری چھپانے کے بجائے اپنی سفری تاریخ ظاہر کرکے انتظامیہ کو اپنا بھرپور تعاون پیش کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر شاہد چودھری نے کشمیر نیوز ٹرسٹ کے ساتھ تفصلی بات چیت کے دوران کیا،کمشنر موصوف کاکہنا تھا کہ گزشتہ 3 روز سے 600سے زائد افراد جن میں زیادہ تر تعداد طلباء کی تھی انہیں سرکاری گاڈیوں کے ذریعے اپنے گھروں میں بھیج دیا گیا ہے جبکہ آج 4489 افراد جو بیرون ملک سے کشمیر پہنچے تھے۔تاہم انہوں نے اپنی سفری چھپانے کے بجائے ظاہر کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ گھروں کو واپس بیج دئے گئے تمام افراد کے ٹیسٹ منفی تھے۔شاہد احمد چودھری نے کہا کہ بیرونی ممالک سے کشمیر وارد ہونے والے افراد اب اپنی سفری ظاہر کرکے انتظامیہ کو کورونا وائرس کی روکتھام کیلئے اپنا بھرپور تعاون پیش کررہے ہیں۔جمعہ کو اپنے گھروں کو لوٹ رہے افراد انتہائی خوشی محسوس کررہے تھے جبکہ ان سینکڑوں افراد میں اکثر کی تعداد سرینگر ضلع کی تھی،جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل تھی۔گذشتہ روز بھی 342 افراد نگہداشت کی مدت پوری کرنے کے بعد اپنے گھروں کو واپس بھیج دیا گیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ تین روز کے دوران سرینگر کی انتظامیہ نے مختلف ہوٹلوں میں قیام پذیر قریبا 600 افراد کو سرکاری ٹرانسپورٹ کے ذریعے اپنے گھروں کو روانہ کردیا ہے۔لوگ انتہائی خوش دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سرکاری مشینری کی جانب سے ان کے تیئں اٹھائے جارہے انتظامات کو بھی زبردست سرہایہ جارہا ہے۔

Comments are closed.