کشمیر میں انٹرنیٹ پر پابندی عوام کی صحت کے لئے خطرناک/ ہیومن رائٹس واچ

بھارتی حکومت فوراًفور جی انٹرنیٹ سروس بحال کرے

سرینگر/یکم اپریل /سی این آئی// انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ (ایچ آر ڈبلیو) نے بھارت سے کشمیر میں انٹرنیٹ پرعائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوروناجیسی مہلک وبا کے دوران انٹرنیٹ تک رسائی نہ دنیا انتہا تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ہیومن رائٹس واچ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ کورونا جیسے صحت کے سنگین بحران کے دوران بروقت اور درست معلومات تک رسائی انتہائی ضروری ہے کیونکہ لوگ اپنے اور دوسروں کے تحفظ اور صحت سے متعلق معلومات ، نقل و حرکت کی پابندیوں اور دیگرمتعلقہ خبروں کے حصول کیلئے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں ۔ ایچ آر ڈبلیو کی سینئر افسرڈیبرا براون نے کہا کہ انٹرنیٹ شٹ ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو ضروری معلومات نہیں ملتیں لہذا لوگوں کی صحت اور زندگی کو براہ راست نقصان پہنچتا ہے ۔

Comments are closed.