سرینگر/یکم اپریل : بھارت کی مختلف ریاستوں اور بیرون ممالک سے لوٹنے والے 221افراد جن کو دو ہفتے پہلے سرینگر کے مختلف ہوٹلوں میں قرنطینہ میں رکھا گیا تھا کو 14دن بعد آج اپنے اپنے گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ اس موقعے پر کورنٹائن میں رہنے والے افراد نے انتظامیہ اور طبی عملہ کا شکریہ اداکیا جنہوںنے اس عرصے میں ان کا اچھے سے خیال رکھا اور انہیں بہتر سہولیات بہم رکھی۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس کے پھیلائو کے نتیجے میں بیرون ملک اور بھارت کی مختلف ریاستوں سے اپنے گھروں کو لوٹنے والے افراد کو سرینگر اور دیگر جگہوں پر کورنٹائن مراکز میں احتیاطی طور پر رکھا جاتا ہے جن میں سے گذشتہ روز 78افرادنے 14روزہ چلہ مکمل کرلیا جنہیں اپنے گھروں کو بھیج دیا گیا جبکہ آج مزید 221افراد کو 14روز بعد مختلف کورنٹائن مراکز سے رخصت کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سرینگر کے مختلف ہوٹلوں اور دیگر قرنطینہ مراکز میں 14روز تک طبی نگرانی میں رہنے کے بعد 221افرادکو آج گھر بھیج دیا گیا اور ان میں سے کسی کا بھی ٹسٹ مثبت نہیں آیا ۔ مختلف ہوٹلوں میں رہنے والے افراد نے ضلع انتظامیہ اور طبی عملہ کا تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے کورنٹائن میں رہنے والے افراد کو بہتر سہولیات فراہم کی اور ان کا اچھے سے خیال رکھا ۔ یا درہے کہ گذشتہ روز سرینگر کے ڈلیگیٹ علاقے میںقائم ہوٹل ہیمال میں ان 78افراد نے 14روز گزارے جس کے بعد ایڈیشنل ترقیاتی کمشنر سرینگر حنیف بلکی کی موجودگی میں انہیں گھروں کو رخصت کیا گیا ۔ادھر آج مختلف کورنٹائن سنٹروں سے رخصت ہونے والے افراد کے بارے میں ای ڈی سی سرینگر حنیف بلکی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج مزید221افراد کو کورنٹائن مدت مکمل کرنے کے بعد رُخصت کردیا گیا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.