سرینگر/30مارچ: ضلع پلوامہ میں سفری تفصیلات چھپانے والوں کو آخری وارننگ دیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے واضح کیا ہے کہ آج کے بعد جو بھی ٹرول ہسٹر چھپانے کا مرتکب پا یا جائے گا اس کے خلاف مجرمانہ کارروائی ہو گی ۔ سی این آئی کے مطابق وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو ک بیچ جنوبی ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے ان تمام افراد جو بیرون ریاستوں سے وارد ہوئے ہیں اور انہوں نے ابھی تک سفری تفصیلات چھپا رکھی ہے کہ وہ 30مارچ کی شام تک اپنی سفری تفصیلات ضلع انتظامیہ کے افسران کے سامنے پیش کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر راگھو لنگر کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں ان تمام افراد کے نام سخت کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے جنہوں نے ابھی تک اپنی سفری تفصیلات چھپا رکھی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ ان تمام افراد کو آخری وارننگ دی جاتی ہے جو بیرون ریاستوں سے وارد ہوئے ہیں اور انہوں نے ابھی تک سفری تفصیلات پیش نہیں کی ہے کہ وہ آج یعنی 30مارچ کی شام تک اپنی سفری تفصیلات ضلع انتظامیہ کے افسران کے سامنے پیش کریں بصورت دیگر ان کے خلاف مجرمانہ کارروائی ہو گی ۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے لوگوں سے اپیل کی گئی تھی وہ ان تمام افراد کی جانکاری ضلع انتظامیہ کو دئے جو باہر کی ریاستوں سے وارد ہوئے ہیں جبکہ انہوں نے اس معاملے میں لوگوں سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے خصوصی نمبرات بھی جاری کئے تھے ۔ جبکہ انہوں نے ان تمام افراد سے بھی گزارش کی تھی کہ وہ از خود ضلع انتظامیہ کے سامنے رول ہسٹر ی پیش کریں جو بیرون ریاستوں سے گھر واپس وارد ہوئے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.