سرینگر/30مارچ: سرینگر پولیس نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے 06و دوکانداروں کو گرفتارکرکے ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت کیس انداج کئے ۔سی این آئی کے مطابق سرینگرپولیس نے سرکاری احکامات کی خلاف وازی کر نے والے دوکاندارکے خلاف کیس ایف ائی ار نمبر 32/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن بٹہ مالو سرینگر میں اندراج کر کے گرفتارکیا ۔ جن کی شناخت عبدالغنی شیخ ولد محمد شعبان شیخ ساکن بھران پتھر بٹہ مالو، وسیم احمد شیخ باران پتھر بٹہ مالو کے بطو ہوئی ہے جبکہ ہلال احمد وانیساکن اقبال کالونی سنوارسرینگر، شوکت حُسین میر ساکن شیو پورہ سرینگر جن کے خلاف کیس ایف آئی آرنمبر33/2020 متعلقہ دفعات کے تحت تھانہ پولیس بٹہ مالو جبکہ غلام محی الدین پنڈت ساکن اقبال آباد بمنہ سرینگر کے خلاف کیس زیر ایف آئی آر نمبر34/2020 اور نثار احمد ڈار ساکن ایچ ایم ٹی سرینگر کے خلاف کیس زیر ایف آئی آرنمبر35/2020 تھانہ پولیس بٹہ مالو میں درج کرکے حراست میں رکھا گیا۔ سرینگر پولیس کی جانب سے عوام الناس سے گزارش کی جاتی ہیں کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلے پولیس کی تعاون کریں تاکہ اس مہلوک کورونا وائرس سے بچاجائے۔ پولیس لوگوں کے خاطر ایسے اقدامات اُٹھارہی ہے۔ سرینگر پولیس کی اس کاروائی کو لوگوں نے کافی سرہانہ کی ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.