ٹروماہسپتال پٹن سے شعبہ گینی کو ایس ڈی ایچ پٹن منتقل کرنے کی مانگ

ہسپتال میں علاج و معالجہ کرانے کیلئے آنے والی خواتین کو کوروناوائرس بچائو کی اپیل

سرینگر/30مارچ: پٹن کے ٹروماہسپتال جس کو کورناوائرس کیلئے مختص رکھا گیا ہے میں حاملہ خواتین کا علاج بھی کیا جارہا ہے جس کے نتیجے میں خواتین نے اندیشہ ظاہرکیا ہے کہ وہ کوروناوائرس کے شکار ہوسکتی ہیں لھٰذازچگی کاشعبہ واپس ایس ڈی ایچ پٹن منتقل کیا جائے تاکہ خواتین کوروناسے بچ سکیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جہاں دنیا بھر میں لوگ کورونا کے خوف دہشت میں مبتلا ہیں وہی شمالی ضلع بارہمولہ پٹن علاقے کے حاملہ خواتین جو آج کل زچگی کے لئے ایس ڈی ایچ پٹن کے بجاے ٹرامہ اسپتال پٹن میں علاج و معالجہ کے غرض سے جاتی ہیں کافی فکر مند اور پریشان ہے ۔ خواتین نے کہا ہے کہ پہلے اگرچہ شعبہ زچگی ایس ڈی ایچ پٹن میں تھا تاہم اس کو بعد میں ٹروماہسپتال منتقل کیا گیا تاہم اب جبکہ ٹروما ہسپتال کو کووڈ 19کے مریضوں کیلئے مختص رکھا گیا ہے اس لئے اس یہاں آنے والی خواتین کو یہ اندیشہ ہے کہ وہ کورونامیں مبتلاء نہ ہوجائیں ۔ خواتین نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹراماہسپتال میں شعبہ گینی کو واپس ایس ڈی ایچ پٹن منتقل کیا جائے تاکہ خواتین کوروناوائرس کے ممکنہ اثرات سے بچ سکیں۔

Comments are closed.