بغیر بہتر انٹرنیٹ رفتار کے ہی گھر بیٹھے سب کام آن لائن کریں ! کیا عجب بات ہے
کورناوائرس کو پھیلنے سے روکئے ،بجلی کی بل آن لائن جمع کریں ، پانی کی بلیں آن لائن جمع کریں
سرینگر/29مارچ: عالمی وبائی بیماری کو روکنے کیلئے اپنے گھروں میں ہی رہنے کی صلاح دی جارہی ہے اور اہلیان کشمیر کو 2جی سست رفتار انٹرنیٹ سے ہی بجلی کی بلیں اور پانی کی بلیں آن لائن بھرنے کی صلاح دی جارہی ہے تاہم یہ کشمیریوں کے ساتھ کسی مذاق کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ۔ عوامی حلقوں کی اگر مانیں تو مرکزی سرکار جان بوجھ کر کشمیریوں کو اپنے گھروں سے نکلنے کیلئے مجبور کررہی ہے کیوں کہ اگر یہاں4جی رفتار پر انٹرنیٹ کی سہولیات دستیاب ہوتی تو بہت سے کام گھر بیٹھے ہی انجام دئے جاسکتے تھے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کوروناوائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے جہا ں اپنے ہی گھروں میں بیٹھنے کی صلاح دی جارہی ہے تاہم اہلیان وادی کو فور جی انٹرنیٹ سے محروم رکھنے کی وجہ سے لوگ بجلی کی بلیں ،پانی کی بلیں اور دیگر کام انجام دینے کیلئے اپنے گھروںسے باہر نکلنے کیلئے مجبور ہورہے ہیں ۔ ایک طرف سرکاری ادارے لوگوں کو صلاح دے رہے ہیںکہ وہ بجلی اور پانی کی بلیں آن لائن ہی گھروں میں بیٹھ کر اداکریں تو دوسری طرف اس کیلئے درکار انٹرنیٹ سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرمرکزی سرکار کشمیریوں کی ہمدرد ہوتی تو کوروناوائرس کے ظاہر ہونے کے ساتھ ہی کشمیر میں انٹرنیٹ کو بحال کیا جاتا لیکن لوگوں کے مطالبے کو کسی خاطر میں نہ لاکر مرکزی سرکار نے جموں کشمیر میں انٹرنیٹ پر قدغن جاری رکھی ہے ۔ عوامی حلقوں نے زور دار مطالبہ کیا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ رفتار پر جاری پابندی کو فوری طور پر ہٹالیا جائے تاکہ لوگ آن لائن ہونے والے کام لوگ انجام دے سکیں۔
Comments are closed.