راجوری میں دو مثبت کیس سامنے آنے کے بعد انتظامیہ نے منجاکوٹ کے پانچ علاقوں کو ریڈ زون قرار دے کر اُنہیں پوری طرح سے سیل کیا
سرینگر28 //مارچ: راجوری میں مزید دو افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے منجا کوٹ راجوری کو پوری طرح سے سیل کرکے سبھی ہوٹلوں اور سرکاری عمارتوں کو خالی کرکے وہاں پرمتاثرین سے ملاقات کرنے والے افراد کو رکھا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق راجوری کے منجا کوٹ علاقے میں دو افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس پورے علاقے کو سیکورٹی فورسز نے سیل کرکے وہاں کسی کو بھی باہر آنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔ ذرائع نے بتایاکہ پولیس اور پیر املٹری فورسز نے ایک وسیع علاقے کو کانٹے دار تار سیل کیا ہے جبکہ انتظامیہ نے راجوری میں سبھی ہوٹلوں اور سرکاری عمارتوں کو خالی کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ متاثرین کے نزدیک رشتہ داروں اور اُن سے ملاقات کرنے والے افراد کا پتہ لگاکر اُنہیں قرنطینہ منتقل کیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے کورنا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر منجا کوٹ راجوری کے پانچ گاؤں سرولا ، دہردا ، منگل نار ، گمبر مگلان اور کوٹلی کو ریڈ زون قرار دیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری محمد نذیر نے اسکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منجا کوٹ راجوری میں تین افراد کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پانچ علاقوں کو ریڈ زون میں رکھ کر اُنہیں پوری طرح سے سیل کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ان پانچ علاقوں میں دفعہ 144کو سختی کے ساتھ نافذ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان علاقوں میں نہ کوئی آسکتا ہے اور نہ ہی اس علاقے سے کوئی دوسرے ضلع میں جاسکتا ہے لہذا لوگوں کو بھی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق راجوری بمبر شاہراہ پر بھی ٹریفک کو تا حکم ثانی بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ان پانچ علاقوں کے لوگوں تک غذائی اجناس اور دوسری ضروریات زندگی کی چیزیں پہنچائی جائے گی۔
Comments are closed.