سوپور میں پولیس اہلکار کی جانب سے غیر مہذبانہ استعمال کرنے کا معاملہ

پولیس چیف کی ہدایت پر پولیس اہلکار کو نوکری سے برطرف کیا گیا

سرینگر28 //مارچ: کرفیو کے دوران غیر مہذبانہ زبان استعمال کرنے کی پادائش میں جموںوکشمیر پولیس اہلکار کو نوکری سے برطرف کرکے اُس کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس چیف کی ہدایت پر مذکورہ اہلکار کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق پی ڈی سوپور میں تعینات پولیس اہلکار کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مذکورہ اہلکار کو صاف دیکھا جاسکتا تھا کہ وہ پولیس گاڑی میں بیٹھ کرلاوڈ سپیکر کے ذریعے کشمیریوں کے خلاف غیر مہذبانہ زبان استعمال کر رہا تھا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد تحقیقات شروع کی گئی کہ مذکورہ اہلکار کس جگہ تعینات ہے ۔ پولیس چیف دلباغ سنگھ کی ہدایت پر مذکورہ اہلکار کا پتہ لگایا گیا کہ وہ پی ڈی ایس سوپور میں تعینات ہے۔ پولیس سربراہ کی ہدایت پر مذکورہ اہلکار کو نوکری سے برطرف کرکے اُس کے خلاف کیس درج کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ دلباغ سنگھ آفیسران پر زور دیا ہے کہ لاک ڈاون کے دوران لوگوں کو پریشان کرنے کے بجائے اُن کی ہر سطح پر مدد کی جائے۔

Comments are closed.