سرینگر28 //مارچ//یو پی آئی // دہلی کی نچلی عدالت نے دوندر سنگھ کے ساتھ گرفتار کئے گئے جنگجو کمانڈر کو 4اپریل تک پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا۔ خبر رساں ایجنسی یو پی آئی کے مطابق این آئی اے کورٹ کے سپیشل جج گرویندر پال سنگھ کی عدالت نے جنگجو کمانڈر نوید مشتاق کو 4اپریل تک پولیس ریمانڈ میں بھیج دیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ این آئی اے کی خصوصی عدالت میں تفتیشی ایجنسی نے دوندر سنگھ کے ساتھ گرفتار کئے گئے جنگجو کمانڈر نوید کو پیش کیا جس دوران ایجنسی نے جنگجو سے مزید پوچھ تاچھ کی خاطر ریمانڈ میں توسیع کرنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی۔ خصوصی جج نے این آئی اے کی جانب سے دی گئی دلائل کو مانتے ہوئے جنگجو کمانڈر کی ریمانڈ میں چار اپریل تک توسیع کی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.