سرکاری احکامات کو نظر انداز کرنے کا شاخشانہ؛حاجن بانڈی پورہ میں 6افراد کے خلاف کیس درج

سرینگر/27مارچ: وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ شمالی ضلع بانڈی پورہ کے حاجن علاقہ میں سرکاری احکامات کو نظر انداز کرنے کی پاداش میں پولیس نے چھ افراد کے خلاف کیس درج کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ ادھر ضلع انتظامیہ نے ایک مرتبہ پھر عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں بیٹھے کو ہی یرجیح دیں ۔ سی این آئی نمائندے نے بانڈی پورہ سے اطلاع دی ہے کہ ضلع کے حاجن علاقے میں سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں چھ افراد کے خلاف کیس درج کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائی ۔ نمائندے کے مطابق گرفتار افراد کی شناخت محمد سبحان میر ، سیار احمد میر، عرفان احمد وانی، شاہد میر ، عبدالرزاق میر اور شوکت احمد میر کے بطور ہوئی ہے جبکہ تمام افراد کے خلاف پولیس اسٹیشن حاجن میں متعلقہ دفعات کے تحت کیس درج کر لیا گیا ہے ۔ ادھر ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ نے ایک مرتبہ پھر لوگوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں سے باہر آنے کی کوشش نہ کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کیا جائے تاکہ وبائی بیماری پر قابو پایا جا سکیں ۔

Comments are closed.