دنیا بھر میں کورنا وائرس کے پھیلائو سے ہلاکتیں؛ برطانوی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بحث تا حکم ثانی ملتوی
سرینگر/27مارچ/سی این آئی// دنیا بھر میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے چلتے برطانوی پارلیمنٹ میںکشمیر کے حوالے سے قائم ’’ کل جماعتی پارلیمانی گروپ‘‘ کی طرف سے کشمیر پر بحث ملتوی کر دی گئی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق پارلیمنٹ نے گروپ کی چیئرپرسن ڈیبی ابراہیم کی طرف سے پیش کی گئی تحریک منظور کرتے ہوئے اس پر بحث کیلئے 26مارچ کی تاریخ مقرر کی تھی ۔پارلیمنٹری کشمیر گروپ کی چیئرپرسن ایم پی ڈیبی ابراھم اور جموں و کشمیر بین الاقوامی تحریک حق خود ارادیت کے سربراہ راجہ نجابت حسین نے میڈیا کو بتایا کہ برطانوی پارلیمنٹ کورونا وائرس کے باعث 21اپریل تک بند کر دی گئی ہے جس وجہ سے یہ بحث بھی ملتوی ہو گئی ہے۔برطانوی پارلیمنٹ میں اس سے قبل بھی تین مرتبہ کشمیر کے حوالے سے بحث ہو چکی ہے جن میں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرنے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے پر زور دیا گیا ۔خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورنا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر مکمل لاک ڈائون سے روز مرہ کی زندگی مکمل طور پر متاثر ہو کر رہ گئی ہے اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہے ۔
Comments are closed.