حیدر پورہ سرینگر کے مریض کے طبی معائنہ کرنے والے؛ سوپور کے دونوں ڈاکٹروں کے ٹیسٹ منفی ، کورنٹین سے رخصت

سرینگر/27مارچ/:/ سرینگر کے حید ر پورہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے کورنا وائرس کے مریض کا علاج و معالجہ کرنے والے سوپور کے دونوں ڈاکٹروں کا ٹیسٹ منفی سامنے آیا ۔ سی این آئی کے مطابق کورنا وائرس میں مبتلا حیدر پورہ سرینگر کا 67سالہ شہری جو کل اسپتال میں حرکت قلب بند ہونے سے لقمہ اجل بن گیا کا علاج و معالجہ کرنے والے دونوں ڈاکٹروں کا کورنا وائرس ٹیسٹ کرایا گیا تاہم دونوں ڈاکٹر کا ٹیسٹ منفی سامنے آیا ۔ سوپور اسپتال انچارج نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں ڈاکٹروں کو علیحدہ وارڈ میں رکھا گیا تھا جس کے بعد ان کے نمونے لیباررٹری کو روانہ کئے گئے تھے ۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ڈاکٹروں کے ٹیسٹ منفی آنے کے بعد دونوں کو وارڈ سے رخصت کر دیا گیا ۔

Comments are closed.