جا وید فونڈیشن کی عوام سے معالی معاونت کی اپیل
جاوید فاؤنڈیشن نامی ایک رضا کار تنظیم نے عوام سے موجودہ لاک ڈائون میں معاشرے کے غریب اورضرور ت مندوں کی مدد کیلئے معالی معاونت کی اپیل کی ہے۔جاوید فاؤنڈیشن بڈ گام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگر عوام ہماری مدد کریں گے تو ہم پہلے مرحلے میں مالی معالی طور کمزار گھرانوں میںکیئر کٹس تقسیم کریں گے۔اگر عوام ہماری مدد جاری ر کی جائے تو ، ہم دوسرے مرحلے میں ضرورت مند اور غریب خاندانوں کی دہلیز پر جاکر ’راشن کٹس‘ تقسیم کریں گے۔بیان کے مطا بق انہوںنے کہا کہ کویڈ19 کی وجہ سے پریشانی اور لاک ڈاؤن نے روزانہ مزدوروں اور دیگر غریب افراد کی زندگیوں کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری اخلاقی اور معاشرتی ذمہ داری ہے کہ اس وقت ضرورتمند لوگوں کی ہر ممکن مدد فراہم جائے۔فاونڈ یشن کا کہنا ہے کہ گذ شتہ سال پانچ اگست سے جاری لاک ڈائون اورا سکے بعد شدید برف باری نے پہلے ہی غریب لوگوں کا سہارا چھین لیاہے اور اب کورونا وائرس لاک ڈاؤن نے لو گوں کو مزید پر یشا نیو ں میں مبتلا کر دیا ہے۔ جاوید فاؤنڈیشن کی منیجنگ باڑی نے عام لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ ان تمام افراد کی اخلاقی اور مالی مدد کریں جو موجود ہ حالات سے متاثر ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب سخاوت اور انسانیت کا مظاہرہ کریں۔ کیئر کٹ میں مندرجہ ذیل اشیاء ہوں گی جو تقسیم کی جائیں گی،ہاتھ سے صاف کرنے والا ، ہینڈ واش ، ڈ یٹال صابن ، ماسک ، سرجیکل دستانے اور ڈیٹول مائع۔انہوں نے نوجوانوں سے بھی رضاکارانہ بنیادوں پر ان کی مدد کرنے کی اپیل کی تاکہ ہم ہر ایک خاندان تک پہنچ سکے۔چندہ دس روپے سے قابل قبول ہوگا۔ وہ لوگ جو اس نوبل کاز میں ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں وہ ہمارے بنک کھاتے میں رقم منتقل کرسکتے ہیں۔جے اینڈ کے بینک( جاوید فاؤنڈیشن)اکاؤنٹ نمبر0869011110000055برانچ,جے کے بینک کرالپورہ۔آئی ایف ایس سی کو جاکا اوکرال پی آر پی ۔ اس کے علاوہ خورشید ملک (وائس چیئرمین) جاوید فاؤنڈیشن سے ہنگامی رابط قائم کیا جا سکتا ہے
Comments are closed.