
دنیامیں تیزی سے پھیل رہا ہے کورناوائرس ، ہلاکتوںمیں مسلسل اضافہ
کورونا وائرس کی وبا سے عالمی سطح پر 23،950سے زائد ہلاکتیں، 526،544 افراد متاثر
سرینگر/27مارچ: دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس ’ووڈ 19‘ کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 23،950 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 526،544 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں اب تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 726 ہو گئی ہے جبکہ اس انفیکشن سے اب تک مجموعی 17 افراد کی موت ہو چکی ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق دنیا کے بیشتر ممالک میں پھیل چکے کورونا وائرس ’ووڈ 19‘ کا قہر تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب تک اس خطرناک وائرس سے 23،950 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ تقریبا 526،544 افراد اس سے متاثرہ ہوئے ہیں۔ ہندوستان میں بھی کورونا وائرس کا انفیکشن پھیلتا جا رہا ہے اور ملک میں اب تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد 726 ہو گئی ہے جبکہ اس انفیکشن سے اب تک مجموعی 17 افراد کی موت ہو چکی ہے۔اس عالمی وبا کا مرکز چین کاووہان شہر رہا ہے جہاں گزشتہ تین دنوں سے کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اس وائرس کے تعلق سے تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں جاں بحق ہونے والوں کے 80 فیصد 60 سال سے زائد عمر کے تھے۔چین میں 81،334 افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے اور تقریبا 3،292 افراد کی اس وائرس کے گرفت میں آنے کے بعد موت ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس بیماری کا سب سے براقہر اٹلی میں سامنے آیا ہے۔ یہاں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8215 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 80،539 مریض متاثر ہو چکے ہیں۔سپین میں بھی کورونا وائرس کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور اس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4365 ہو گئی ہے جو چین سے بھی زیادہ ہے۔ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سپین میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 57786 ہو گئی ہے۔ عرب ممالک ایران میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔
Comments are closed.