لاک ڈائون کے چلتے مرکزی سرکار کی جانب سے وزیر اعظم غریب کلیان اسکیم کا اعلان کیا

8.3کروڑ خاندانوں کو3ماہ تک مفت ملے گاایل پی جی سلنڈر،کروڑ وںبی پی ایل کنبوں کو فائدہ پہنچانے کی توقع

جن دھن اکاؤنٹ رکھنے والی خواتین کو اگلے تین ماہ تک ہر ماہ 500 روپئے روپئے کا ایکس گریشیا دیاجائیگا/ نرملا سیتا رامن

سرینگر /26مارچ : بھارت بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے پھیلائو اور مکمل ڈائون کے بیچ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ وزیر اعظم کلیان یوجنا میں غریبوں اور تارکین وطن کو نقد رقم کی منتقلی کی جائیگی جبکہ تین ماہ تک ہر صحت کارکن کے لئے 50 لاکھ روپے کے میڈیکل انشورنس کور کا اعلان کیا ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ملک بھر میں لاک ڈائون کے بیچ جمعرات کو نئی دلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن نے کئی اہم اعلان کئے جس دوران وزیر اعظم غریب کلیان اسکیم کا اعلان کیا گیا۔ اس اسکیم کے تحت مرکز نے جمعرات کو 1.7 لاکھ کروڑ روپئے میں ‘وزیر اعظم غریب کلیان اسکیم’ کا اعلان کیا۔ نرملا سیتارامن نے کہا ، "اس اسکیم میں فوڈ سکیورٹی اور نقد رقم کی منتقلی شامل ہے۔ مرکزی وزیرخزانہ نے کہا کہ 24مارچ کی آدھی رات سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن سے متاثر ہونے والے غریب افراد کو مدد فراہم کی جاسکیں۔ہم ایک ایسا پیکیج لے کر آئے ہیں۔ جس سے غریبوں کی فلاح وبہبو د میں مدد ملے گی۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ وزیر اعظم غریب کلیان یوجنا (فوڈ اسکیم) کے تحت 80 کروڑ افراد کو فائدہ پہنچایا جائے گا۔ "اس اسکیم کے تحت ہر ایک کو 5 کلو گیہوں/ چاول کی فراہمی مفت ہوگی۔ ہم اگلے تین ماہ تک اس سکیم کے تحت ہر گھر کو صارف کی پسند کے مطابق ایک کلو دال بھی مفت فراہم کرینگے۔ سیتا رمن نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ غریبوں کو ریاستی حکومت کی جانب سے ملنے والے راشن میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائیگی اور مرکزی حکومت کی جانب سے ملنے والا راشن اضافی طورپر ملے گا۔مرکزی وزیر خزانہ نرملا ستیا رمن نے اعلان کیا ہے کہ 8.3کروڑ خاندانوں کو3ماہ تک مفت ملے گاایل پی جی سلنڈر،ان افراد کوملیں گے500روپئیبڑی خبر:8.3 کروڑ خاندانوں کو تین ماہ تک مفت ملے گا ایل پی جی سلنڈر، انہیں ملیں گے500 روپئے وزیراعظم اجوالہ یوجناکے خواتین کو اگلے تین ماہ تک مفت ایل پی جی سلنڈر دیئے جائیں گے۔خط غربت سے نیچے 8.3 کروڑ خاندانوں کو تین ماہ کے لئے مفت ایل پی جی سلنڈر ملیں گے۔جس سے 8.3 کروڑ بی پی ایل کنبوں کو فائدہ پہنچانے کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ جن دھن اکاؤنٹ رکھنے والی خواتین کو اگلے تین ماہ تک ہر ماہ 500 روپئے روپئے کا ایکس گریشیا دیاجائیگا۔وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ، "ملک میں خواتین کے لئے 63 لاکھ سیلف ہیلپ گروپس ہیں۔ انہیں ابھی10 روپئے کا قرض ملتا تھا اب اسے بڑھا کر دوگنا یعنی 20 لاکھ رپئے کردیاگیاہے۔کورونا وائرس کی وجہ سے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن ہے۔ اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کی معیشت کو بڑے نقصان کا خدشہ ہے۔ ادھر وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے حکومت کی طرف سے بڑی راحت دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ غریب کلیان یوجنا کے تحت غریبوں کو 1.70 لاکھ کروڑ کی رقم فراہم کی جائے گی۔ نرملا سیتارامن نے کہا کہ آج حکومت کے اعلان کے ساتھ ہی ، اگلے مہینوں میں بھوک نہیں رہنا ہوگا اور ان کے پاس پیسہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی کارکنوں کے لئے ان کے فلاحی فنڈ میں 31 ہزار کروڑ ہیں اور ساڑھے 3 کروڑ کارکنان ہیں۔ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومتوں سے کہا ہے کہ آفات سماوی کے لیے مختص فنڈس کے ذڑیعہ کورونا وباء کے سبب ہوئے لاک ڈاؤن میں تعمیراتی مزدروں کو کی مدد جائیگی۔ اس رقم کا استعمال کرتے ہوئے ہم ریاستی حکومتیں ا نہیں فائدہ پہنچا سکتی ہے

Comments are closed.