سرینگر /26مارچ : جنوبی ضلع پلوا مہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی اور 4ٹی وی کے بیورو چیف برائے جموں کشمیراور مشعل ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شبنم فیاض کے والد نسبتی عبد الغنی گنائی ساکنہ لاجورہ پلوامہ عمر 70سال جمعرات کی صبح مختصر علالت کے بعد اس دار فانی سے رحلت کر گئے ۔ مرحوم کے انتقال کی خبر پھیلتے ہی ان کے آبائی علاقے میں غم و اندو کی لہر دوڑ گئی جبکہ لوگوں کی بھاری جمعیت نے مرحوم کے نماز جنازہ میں شرکت کی جس کے بعد انہیں آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا گیا ۔ ادھر مرحوم کے انتقال پر محکمہ اطلاعات ضلع پلوامہ ، پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر شاہ ارشاد القادری ، شوپیان پلوامہ ورکنگ جرنلسٹ گلڈ کے صدر میر نظیر ، پلوامہ اور میڈیا سے وابستہ دیگر صحافی برادری نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں جبکہ لواحقین کو یہ صدمہ عظیم برداشت کرنے کی تو فیق بخشے ۔ اسی دوران مختلف سیاسی اور سماجی انجمنوں جن میں سیول سوسائٹی پلوامہ ،سماجی کارکن غلام حسن طالب اور کانگریس لیڈر عمر جان قابل ذکر ہے نے مرحوم کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین خاص طور پر شبنم فیاض کی ڈھارس بندھائی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.