سرکاری احکامات کی خلاف ورزی، ڈگری کالج ترال کے پرنسپل کے خلاف استغاثہ کارروائی
ٹی بی سنیٹر سے غیر حاضر پاکر ضلع مجسٹر یٹ نے دو ملازمین کے خلاف معطلی کی نوٹس جاری کر دی
سرینگر /26مارچ : ضلع انتظامیہ پلوامہ کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں پرنسپل ڈگری کالج ترال کے خلاف استغاثہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔جبکہ فرائض میںکوتاہی کیلئے ڈی ٹی سی میں دو صحت افسران کے نام معطلی کی نوٹس جاری کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع انتظامیہ پلوامہ کی جانب سے جاری کردہ احکامات کی خلاف وزری کرنے کے پاداش میں ضلع انتظامیہ پلوامہ نے پرنسپل ڈگری کالج ترال کے خلاف استغاثہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ ڈگری کالج ترال کے پرنسپل نے سرکاری احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کورنٹین مراکز کو ایل پی جی گیس ہیٹرس ، الیکٹرک ہیٹرس ، جنریٹر سیٹس ، کمپیوٹر سسٹم جیسے تقاضوں کے سازوسامان کی فراہم نہیں کی جس پر ان کے خلاف استغاثہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔اسی دوران اس سے قبل ضلع ٹی بی سنیٹر پر دو ملازمین کو غیر حاضر پاکر انہیں معطلی کی نوٹس اجرا کی گئی ۔ بتا یاجاتا ہے کہ ضلع مجسٹر یٹ کوڈ 19کے پیش نظر نے مرکز کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے وہاں دو ملازمین کو غیر حاضر پایا جن کے خلاف قانونی کارورائی کرتے ہوے ان کے نام معطلی کی نوٹس جاری کر دی گئی ہے ۔ اسی دوران ضلع مجسٹریٹ پلوامہ نے واضح کیا کہ کورنا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر کسی کو کوتاہی برتنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی قوانین کی خلاف وزری کا مرتکب پایا جاے گا ان کے خلاف کارورائی ہوگی ۔
Comments are closed.