وادی کشمیر میں انٹر نیٹ خدمات مکمل طور بحال کی جائے / امریکہ کا مطالبہ

عمرعبد اللہ اور ڈاکٹر فاروق کی رہائی کا خیر مقدم ، تمام سیاسی لیڈران کو رہا کیا جائے

سرینگر /26مارچ : ڈاکٹر فاروق اور عمر عبد اللہ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے امریکہ نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ کشمیر میں تمام سیاسی رہنماؤں کی رہائی جلد عمل میںلائی جائے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جنوبی اور وسطی ایشیا ء کے بارے میں امریکہ کی قائم مقام نائب وزیر خارجہ ایلس جی ویلز نے کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبد اللہ کی رہائی کے ایک روز بعد بھارتی حکومت سے تمام کشمیری سیاسی رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ مانیٹرنگ کے مطابق عمر عبداللہ اوردیگرسیاسی رہنمائوں کوگزشتہ سال 5 اگست کو بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد گرفتار کرلیاگیاتھا۔ ایلس جی ویز نے بھارتی حکومت سے کشمیر میں انٹرنیٹ سروسز کی مکمل بحالی پر بھی زوردیا۔انہوں نے بھارتی حکومت پر زوردیا کہ تمام نظر بندوں کی رہائی جلد از جلد عمل میں لائی جائے جبکہ ساتھ ہی پانچ اگست سے معطل شدہ تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات بھی جلد بحال کی جائے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارتی حکومت تمام معاملات پر عملد در آمد کرکے تمام قیدیوں کی رہائی کو جلد یقینی بنا ئے گی جبکہ کشمیر میں انٹر نیٹ خدمات کو بھی جلد بحال کیا جائے گا ۔

Comments are closed.