حج 2020 کی معاملے پر کوئی اعلان یا کمیٹمنٹ نہ کیا جائے، سعودی کا بھارت کو مشورہ
عازمین حج سے حج اخراجات کی قسطوں کی وصولی نہ کرنے کا اعلان
سعودی حکومت نے حج کی اجازت نہ دی تو عازمین کورقم واپس کردی جائے گی
سرینگر/25مارچ: کورنا وائرس کے پیش نظر سعودی حکومت نے بھارت سے کہا ہے کہ حج 2020 کے معاملے پر ابھی کوئی اعلان نہ کیا جائے اور نہ ہی 31مارچ کو جمع ہونے والی دوسری قسط جمع کی جائے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا اور سعودی حکومت کے درمیان حج 2020 کے حوالے سے بات چیت کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے سرکلر جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 31مارچ کو حج کی دوسری قسط ایک لاکھ بیس ہزار روپے جمع نہ کروائی جائے۔ یہ قسط اب سعودی حکومت کے حج 2020 کے اعلان کے بعد تیسری قسط کے ساتھ جمع کی جائے گی-حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر 2020 کے لیے سعودی حکومت حج کی اجازت نہیں دیتی تو عازمین حج کو ان کی جمع رقم کے لیے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ان کا پیسہ محفوظ ہے اور وہ رقم واپس کردی جائے گی-خیال رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر گزشتہ دنوں سعودی عرب میں انتظامیہ نے اس بات کا خدشہ ظاہر کیا تھا کہ حالات ایسی ہی رہے تو شائد امسال حج بھی منسوخ نہ کرنا پڑے ۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں وبائی بیماری کورنا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر پورے بھارت میں لاک ڈائون کے باعث لروڑوں کی آبادی گھروں میں ہی محصور ہے جبکہ تمام سرگرمیاں مکمل طور پر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے ۔ (سی این آئی )
Comments are closed.