وادی میں وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے درجہ حرامت میں کمی
اگلے چند دنوں تک موسم ابتررہنے کا امکان، سرینگر میں دن کا درجہ حرارت 12ڈگری ریکارڈ
سرینگر/25مارچ:گزشتہ شب سے وادی میں وقفے وقفے سے جاری بارش کی وجہ سے درجہ حرارت میں کافی کمی واقع ہوئی ہے جس کے نتیجے میں وادی ایک بار پھر سردی کی لپیٹ میں آچکی ہے ۔ اور لوگ ایک بار پھر گرم ملبوسات استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے۔اس دوران محکمہ موسمیات نے اگلے کئی روز تک وادی میں ہلکی اور درمیانہ درجے کی بارش جاری رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ہوائیوں کی وجہ سے سردی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ جبکہ آج شہر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12اشاریہ صفر ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں گذشتہ شب سے جاری بارشوں کے نتیجے میں درجہ حرارت میں کافی کمی ہوئی ہے اور سردی کی نئی لہر دوڑ گئی ہے ۔ وادی میں سردی کی لہر دوڑ جانے کے نتیجے میں لوگ ایک بار پھر گرم ملبوسات استعمال کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ لوگوںنے اگرچہ گذشتہ دنوں گرم ملبوسات بند کئے تھے اور فرن و جرسی کے بدلے سرد کپڑے پہننے شروع کئے تھے تاہم ماہ مارچ کے آخری دنوں میں بارشیں شروع ہوئی جس نے درجہ حرارت میں یکایک کمی کی ۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہوائیوں کا وادی میں داخل ہونے کے نتیجے میں اگلے چند روز تک درجہ حرارت میں مزید کمی واقع ہوسکتی ہے ۔سی این آئی کے مطابق محکمہ نے پیشن گوئی کی ہے کہ اگلے چند دنوں تک وادی میں موسم میں کوئی بہتری کے امکانات نہیں ہے اور ان دنوں وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانہ درجے کی بارشیں جاری رہیں گی ۔ اس دوران کہا گیا ہے کہ شہر سرینگر میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12اشاریہ صفر ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
Comments are closed.