
سرینگر/17مارچ : ایران کے اعلی مذہبی رہنماوں میں سے ایک آیت اللہ ہاشم باتائی کی کورونا وائرس کی وجہ سے موتایران کے اعلی مذہبی رہنماوں میں سے ایک آیت اللہ ہاشم باتائی کی کورونا وائرس کی وجہ سے موت واقع ہوئی ہے ۔ آیت اللہ ہاشمی کو سنیچر کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا اور وہ اس وبا کی زد میں آنے والے 14 ویں ایرانی اعلی اہلکار ہیں۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق ایران کے اعلی مذہبی لیڈروں میں شمار کئے جانے والے آیت اللہ ہاشم باتائی کی قم شہر میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے موت ہوگئی۔ میڈیا رپورٹ میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔ آیت اللہ ہاشمی کو سنیچر کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا اور وہ اس وبا کی زد میں آنے والے 14 ویں ایرانی اعلی اہلکار ہیں۔ وہ ایک مذہبی ادارے کے رکن تھے جو ایران کے مذہبی غیرملکی معاملوں کی نگرانی کرتی ہے۔ خیال رہے کہ قم شہر ایران کے کورونا سے متاثر علاقوں میں سے ایک ہے۔ادھر ایران میں کورونا وائرس کے 1053 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ پیر کو متاثرین کی تعداد 14991 تک پہنچ گئی۔ ایران کے وزیر صحت کے مشیر علی رضا وہاب زادہ نے بتایا کہ کورونا وائرس انفیکشن سے کم از کم 129 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ مسٹر وہاب زادہ نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1053 نئے کیس سامنے آئے جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 14991 ہو گئی۔ اس دوران 129 لوگوں کی موت کے ساتھ مرنے والوں کی کل تعداد 853 ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 4996 لوگوں علاج ہو گیا ہے۔ صحت کے حکام نے 20 مارچ سے شروع ہونے جا رہی ایران کے نئے سال کی چھٹیوں کے پیش نظر شہریوں سے سفر ملتوی کرنے کی اپیل کی ہے۔دریں اثنا ایران میں پارلیمانی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.