راجوری / 16مارچ : راجوری پولیس نے فیس بک پر حساس تبصرے کرنے کی پاداش میں ایک فیس بک صارفین کے خلاف کیس درج کرلیاہے۔ادھر جموں و کشمیر پولیس نے ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا سونچ سمجھ کر استعمال کریں۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق جموں وکشمیر پولیس نے پیر کے روز ایک فیس بک صارفین کو سوشل میڈیا حساس تبصرے شائع کرنے کی پاداش میں اس کے خلاف مقدمہ درج کیا۔سرکاری عہدار کے مطابق پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس زیر نمبر 133/2020 کے تحت دفعہ 153-A کے تحت پولیس تھانہ راجوری میں درج کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔جموں و کشمیر پولیس آفیسر نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والے صارفین سے اپیل کی کہ وہ محتاط انداز میں سوشل میڈیا کا استعمال کریں اور پرامن ماحول کو نقصان پہنچانے سے باز رہے،بصورت دیگر مرتکب افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.