سال رواں کے پہلے تین ماہ میں مسلسل خراب موسمی صورتحال، بارشوں سے فصلوں کو مہلک بیماریوں کا خطرہ
کسان اور باغ مالکان کی نیندیں حرام
سرینگر/16مارچ: سال رواں کے پہلے تین ماہ میں مسلسل خراب موسمی صورتحال اور حالیہ موسلادھار بارشوں کے نتےجے میں مختلف فصلوں کو مہلک بیمارےاں لگنے کا خدشہ لاحق ہوگےا ہے جس کے پیش نظر زمینداروں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں ۔اس دوران محکمہ زراعت نے کسانوں کو نقصان سے بچانے کیلئے احتےاطی تدابےر اختےار کرنے کی صلاح دی ہے ۔سی این آئی کے مطابق وادی کے طول وارض میں حالیہ بارشوں کے نتےجے میں میوہ باغات کے ساتھ ساتھ زرعی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے ۔زراعت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے موسم میں مختلف اقسام کی سبزےوں ،سرسوں ،گیہوں اور فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ لاحق رہتا ہے ۔تاہم ماہرین کے مطابق اگرچہ احتےاط برتی جائے تو فصلوں کو نقصان سے بچاےا جاسکتا ہے۔اس صورتحال کے پیش نظر زمینداروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ فصلوں اور سبزیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے طرح طرح کے نسخے آزما رہے ہیں ۔اس ضمن میں محکمہ زراعت کے ٹےکنکل آفےسر نے سی این آئی کے ساتھ بات کرتے ہوئے ان احتےاطی اقدامات کی وضاحت کی جن کی مدد سے فصلوں کو محفوظ رکھا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کسانوں کو مشورہ دےا کہوہ سبزی کے باغات اور کھیتوں میں جمع پانی کی نکاسی کا فوری انتظام کرےں اور گرین ہاو¿س میں لگائی گئی سبزےوں کی پنیری کو بیک وقت باہر نکالنے کے بجائے مرحلہ وار بنےادوں پرکھلی ہوا دیں تاکہ وہ موسمی حالات کے ساتھ ہم آہنگ ہوسکیں ۔انہوں نے موسم میں بہتری کے بعد دوا پاشی کے اعتبار سے اضافی احتےاط سے کام لینے کی کسانوں سے تلقین کی ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں زمینداروں کی سہولےت کیلئے محکمہ کی طرف سے کئی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔خیال رہے کہ امسال پہلے تین ماہ میں وادی کشمیر میں مسلسل موسمی صورتحال خراب رہنے کے نتیجے میں ریکاڈرڈ برفباری اور بارشیں ہوئی ، ماہ جنوری ، فروری اور مارچ میں بھی مسلسل بارشوں ہوتی رہی جس کے باعث کسانوں اور باغ مالکان میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے ۔
Comments are closed.