اپنی پارٹی وفد کے بعد پی ڈی پی وفد وزیر اعظم سے ملاقات کی

محبوبہ مفتی سمیت دیگر تمام نظربندی کی فوری رہائی کا کیا زور دار مطالبہ

سرینگر/16مارچ: ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائی اور اپنی پارٹی کے وفد کی وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کے ساتھ ملاقات کے محض دو دن بعد ہی پی ڈی پی نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد محبوبہ مفتی اور دیگر پی ڈی پی لیڈران کی رہائی مطالبہ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹر فاروق کی رہائی کے بعد اپنی پارٹی کا وفد الطاف بخاری کی قیادت میں وز یر اعظم سے ملاقات کے دو دن بعد پی ڈی پی لیڈر نے وزیر اعظم سے ملاقات کرکے محبوبہ مفتی کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور5اگست 2019کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ پی ڈی پی کی جانب سے کسی لیڈر نے وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد پارٹی صدر کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کی رہائی کے بعد ، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ممبر پارلیمنٹ نذیر احمد لاو¿ نے پیر کو وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر علی محبوبہ مفتی کو عمر عبداللہ کو رہا کیا جائے۔ اس ضمن میں لاوے نے کہا و وزرائے اعلیٰ اور بہت سے نوجوان زیر حراست ہیں اور میں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان سب کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے انہیں مزید مثبت کاروائی کی یقین دہانی کرائی ہے اور نظربند افراد کو جلد رہا کردیا جائے گا۔

Comments are closed.