سرینگر جموں شاہراہ ایک بار پھر ٹریفک کی نقل و حمل کےلئے بند، شاہراہ پر مٹی کے بھاری بھرکم تودے گرآنے کے بعد ٹریفک معطل کیا گیا

سرینگر/16مارچ: رام بن کے قریب مٹی کا بھاری بھرکم تودا گرآنے کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ کو ایک بار پھر ٹریفک کی نقل و حمل عارضی طور پر روک دی ہے تاہم شاہراہ کو دوبارہ قابل آمدورفت بنانے کےلئے کام چل رہا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق رام بن میں تازہ تودے گرنے کی وجہ سے سرینگر جموں شاہراہ ایک بار پھر عارضی طور پر ٹریفک کے لئے بند کردی گئی ہے جس میں 2 ہزار سے زائد گاڑیاں درماندہ ہوگئی ہیں۔جن میں مسافراور مال بردار گاڑیاں شامل ہیں تاہم شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کےلئے کام جاری ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن میں کیفٹیریا موڈ کے قریب شاہراہ کے قریب تازہ پسیاں گِر آئی جس کے نتیجے میں سرینگر جموں شاہراہ ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند کر دی گئی اس دوران ٹریفک پولیس نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ ٹریفک کے ذریعہ روزانہ کی بنیاد پر جاری کی جانے ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں۔ انہوں نے اپیل کی کہ مسافر شاہراہ پر سفر شروع کرنے سے پہلے سرینگر ، جموں اور رام بن میں ٹریفک کنٹرول یونٹوں سے رابطہ کریںتاکہ انہیں سرینگر جموں شاہراہ پر صحیح جانکاری حاصل ہو۔ یاد رہے کہ سرینگر جموں شاہراہ پر موسم کی ابتر صورتحال کی وجہ سے شاہراہ پر پہاڑیوں سے چٹانیں اور مٹی کے بھاری بھرکم تودے گرآتے ہیں جس کے باعث سڑک پر ٹریفک کی آواجاہی پر روک لگ جاتی ہے ۔ ادھر یہ بات قابل ذکر ہے کہ گذشتہ ہفتے شاہرہ پر پہاڑی سے بھاری بھرکم پتھر گرآنے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔

Comments are closed.