انگلینڈ میں نومولود بچے کو ہوا کورونا وائرس

سب سے کم عمر میں کورونا سے متاثر ہونے کا پہلا معاملہ

سرینگر/15مارچ: نومولود بچے کو ہوا کورونا وائرس، سب سے کم عمر میں کورونا سے متاثر ہونے کا پہلا معاملہ انگلینڈ کا یہ نوزائیدہ بچہ کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا جبکہ اس کی والدہ کو لگا کہ اسے نمونیا ہوگیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق دنیا میں پہلی بار ایک نوزائیدہ بچے کورونا وائرس سے متاثر پایا گیا ہے۔ یہ سب سے کم عمر بچے میں کورونا وائرس کا معاملہ پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔ انگلینڈ کا یہ نوزائیدہ بچہ کورونا وائرس سے متاثر تھا جبکہ اس کی والدہ کو لگا کہ اسے نمونیا ہوگیا ہے۔ جب ماں اپنے نوزائیدہ بچے کو لیکر اسپتال پہنچی تو جانچ کے دوران پتہ چلا کہ بچہ کورونا وائرس سے متاثر تھا۔ اب ماں اور بچے کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔دی سن کی رپورٹ کے مطابق نوزائیدہ بچے کو اسپتال پہنچنے کے چند منٹ کے بعد ، پتہ چلا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثر تھا۔ اب ڈاکٹروں کو پتہ چل رہا ہے کہ نوزائیدہ بچہ پیدائش کے بعد ہی پتہ چلا کہ وہ کورونا وائرس سے متاثرہ ہے۔ اب ڈاکٹر اس بات کا پتہ لگارہے ہیں کہ نومولود پیدا ہونے کے دوران کوروناوائر س کا شکار ہوا یا وہ ماں کے حمل میں بھی کورونا سے متاثر ہوچکاتھا۔ بچے کو اسپتال میں ہی رکھا گیا ہے جبکہ ماں کو ایک دوسرے اسپیشلسٹ انفیکشن والے اسپتال مین شفٹ کیا گیا ہے۔ماں اور بچے کی دیکھ۔ بھال کرنے والے اسٹاف کو بھی سیلف آئیسولیٹ رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ ہیلتھ ڈپارٹمینٹ کے افسرا یہ پتہ لگانے میں مصروف ہیں کہ کن حالات میں وائرس ہوا۔رائل کالج آف آبسٹیٹریشنز اینڈ گائنیکولوجسٹ نے مشورہ دیا ہے کہ بچے کو ماں سے الگ نہیں کیا جانا چاہئے۔ انفیکشن کی صورت میں بچے کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی ماں کا دودھ لے۔ تاہم محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے یہ بتایا جارہا ہے کہ بچہ اور ماں کم سے کم خطرے میں ہیں۔ وائرس کی علامتیں ان میں ہلکی نظر آئی ہیں۔

Comments are closed.