سپین کے وزیر اعظم کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہسپانوی وزیر اعظم کا ملک کو لاک ڈاؤن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

اسپین/ 15 مارچ : سپین کے وزیر اعظم کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق، ہسپانوی وزیر اعظم کا ملک کو لاک ڈاؤن میں تبدیل کرنے کا فیصلہ۔کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق سپین کے وزیر اعظم کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق کر دی گئی ہے۔کے این ٹی کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم کی اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ترجمان وزیر اعظم ہاؤس نے کی ہے۔اس سے قبل سپین کے وزیر اعظم کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے غرض سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا۔ہسپانوی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ہمیں غیر معمولی کوشش کرنی درکار ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق ہسپانوی وزیر اعظم نے ہفتہ کے روز کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کیاہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی اہلیہ صوفی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اہلیہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد کینیڈین وزیر اعظم 14 روز طبی قید میں رہنے جاؤں گا۔

Comments are closed.