بھارت میں کروناوائرس کے 19نئے مریضوں کے ٹسٹ مثبت، تین کی موت

کورونا سے متاثر لوگوں کی تعداد ہوئی 107،متاثرین کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ

سرینگر/15مارچ: کورونا وائرس کا قہر اب ہندوستان میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کرناٹک میں ہوئی ایک سن رسیدہ شخص کی موت کے بعد اب دہلی میں بھی ایک خاتون نے دم توڑ دیا۔جبکہ کرناٹک میں تین دن پہلے ہوئی 76سالہ شخص کی موت ہندوستان میں کورونا وائرس سے پہلی موت تھی۔ ادھر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ملک میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اب مریضوں کی تعداد بڑھ 107ہوگئی ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہاکہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔دریں اثناء دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ یہ مہلک وباء دنیا کے ایک سو پچیس سے زیاد ہ ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکاہے۔ وائرس سے اب تک ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار کے قریب ہے۔ دنیا کے ایک سو پچیس سے زائد ممالک وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔ہلاکتیں پانچ ہزارسے متجاوز۔ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔کرنٹ نیو زآف انڈیا انڈیا کے مطابق کورونا وائرس کا قہر اب ہندوستان میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ کرناٹک میں ہوئی ایک سن رسیدہ شخص کی موت کے بعد اب دہلی میں ایک خاتون نے جمعہ کو دم توڑ دیا۔خاتون کی عمر اڑسٹھ سال تھی اور وہ کورونا وائرس کی زد میں تھی۔ خاتون دہلی کے جنک پوری علاقہ کی رہنے والی تھیں۔آپ کوبتادیں کہ کرناٹک میں تین دن پہلے ہوئی 76سالہ شخص کی موت ہندوستان میں کورونا وائرس سے پہلی موت تھی۔ ادھر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ملک میں مسلسل بڑھ رہی ہے۔ اب مریضوں کی تعداد بڑھ 107ہوگئی ہے۔ اندیشہ ظاہر کیا جارہاکہ اس تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔دنیا بھر میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے۔ یہ مہلک وباء دنیا کے ایک سو پچیس سے زیاد ہ ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکاہے۔ وائرس سے اب تک ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار کے قریب ہے۔ دنیا کے ایک سو پچیس سے زائد ممالک وائرس کی زد میں آچکے ہیں۔ہلاکتیں پانچ ہزارسے متجاوز۔ایک لاکھ چونتیس ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔وہیں کرناٹک کے وزیر تعلیم ایس۔سریش کمار نے احتیاطی تدابیر کے طور پر ساتویں، آٹھویں اور نویں کلاسوں کے امتحانات 31 مارچ تک ملتوی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ کرناٹک میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ریاستی حکومت نے کئی اقدامات کئیہیں۔ ایک ہفتہ تک جلوس،جلسوں،میلوں،کھیلوں،شادی کی بڑی تقریبوں پرپابندی عائد کی گئی ہے۔ دوسری طرف شاپنگ مالس، سنیماگھر،اسٹڈیم، ہائی اسکول اورکالجوں کوبند رکھنے کاحکم دیاہے۔ یہ بھی پڑھیں: WHO نے جاری کیں ہدایات، کورونا وائرس سے کیسے بچیں: جانیں ضروری باتیںاس درمیان کرتار پور کوریڈورکورونا وائرس پھیلنے کے امکان کے مد نظر اگلے احکامات تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری طرف ، 31 مارچ تک پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا حکم دینے کے بعد ریاستی حکومت کورونا وائرس کے خطرے کے مدنظر اس ماہ کے آخر تک سنیما گھروں، ریستوراں اور کلب کو بھی بند کر سکتی ہے۔آندھرا پردیش میں بھی کورونا وائرس سے خطرات سے نمٹنے کیلئے ریاستی الیکشن کمیشن نیمقامی ادارہ جات کے انتخابات کو چھ ہفتوں کیلئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمشنر، این رمیشن کمار نے پریس کانفرنس کیذریعہ اعلان کیا کہ ملک کورونا وائرس کیبڑھتے معاملے کیپیش نظر، عوامی کی صحت کو مد نظر رکھتے ہوئے۔۔ ریاست میں ہونے والے ، زیڈ پی ٹی سی، ایم پی ٹی سی ، میونسپل اور پنچایت الیکشن کمیشن نے پنچایت کو ملتوی کرنے کا کیا اعلان ہے۔ انھوں نے بتایاکہ چھ ہفتوں کیبعد انتخابات منعقد کئے جائیں گے۔ اور تب تک ریاست میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ رہیگا۔

Comments are closed.