بارہمولہ میں جیش اورکولگام میں لشکرطیبہ کا بالائی زمین ورکرلاکھوں روپیوں سمیت گرفتار

کولگام/ 15 مارچ /کے این ٹی / کولگام میں فوج اور پولیس ٹاسک فورس نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران لشکریہ طیبہ سے وابستہ ایک بالائی زمین ورکر کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کی تحویل سے لاکھوں کی نقدی رقم اور قابل اعتراض مواد کو ضبط کرلیا ہے۔ادھر بارہمولہ میں جیش کے ساتھ ایک روزہ سرگرمی کے بعد اپنے آپکو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔شمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق کولگام پولیس اور فسٹ راشٹریہ رائفلز نے ایک مشترکہ کاروائی کے دوران لشکریہ طیبہ کے مہلوک کمانڈر جنید احمد متو کے بھائی کی گرفتاری عمل میں لاکر اس کی تحویل سے 370000 کی رقم برآمد کرلی ہے۔ایک سرکاری عہدار نے کے این ٹی کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ کولگام کے اہلکاروں نے فوج کی فسٹ راشٹریہ رائفلز کے ہمراہ ملپورہ علاقے میں گذشتہ رات ناکہ لگایا تھا جس دوران ایک نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا۔نوجوان کی شناخت پرویز احمد متوولد منظور احمد متوکے ساکن کھڈوانی کولگام کے طور پر ظاہر کی گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق گرفتار نوجوان لشکریہ طیبہ کا بالائی زمین ورکر ہونے کے ساتھ ساتھ سال 2017 میں فوج اور پولیس کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے اعلی کمانڈر جنید احمدمتو کا بھائی ہے۔اس دوران جیش محمد ایک سرگرم جنگجو دانش احمد کلرو ساکن چستی کالونی بارہمولہ نے ایک پستول اور میگزین سمیت اپنے آپکو پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

Comments are closed.