گرفتار ڈی ایس پی جموں سے دلی منتقل، دلی پولیس نے کیا دلی کی خصوصی عدالت میں پیش

سرینگر/14مارچ: جنوبی ضلع کولگام میں حزب جنگجوئوں کے ہمراہ گرفتار کئے گئے پولیس ڈی ایس پی دیوندر سنگھ کو قومی تحقیقاتی ایجنسی ( این آئی اے ) نے جموں کے ہیر انگر جیل سے دلی منتقل کیا جہاں اس کو این آئی اے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق حزب کمانڈر نوید بابو کے ساتھ گرفتار کئے گئے پولیس ڈی ایس پی کو دلی پولیس کی ایک خصوصی ٹیم نے جموں کے ہیرا نگر جیل سے دلی منتقل کر دیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں دلی پولیس کی ایک خصوصی ٹیم پہلے ہی جموں وارد ہوئی تھی جنہوں نے ہیرا نگر جموں جیل میں بند پولیس ڈی ایس پی کو اپنی تحویل میں لیکر اسکو جموں سے دلی منتقل کیا جہاں وہ سنیچروار کے روز خصوصی عدالت میں پیش کئے گئے ۔ خیال رہے کہ جنوبی ضلع کولگام میں پولیس نے ایک خصوصی کارروائی کے دوران حزب کمانڈر نوید بھابو اور اس کے ساتھ وکیل اور جنگجو کے علاوہ جموں کشمیر پولیس میں تعینات ڈی ایس پی دویندر سنگھ کو بھی گرفتار کیا تھا ۔ گرفتاری کے بعد جموں کشمیر پولیس نے اس معاملے کو قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کے سپرد کیا تھا جنہوں نے تمام ملزموں کو سرینگر سے جموں منتقل کیا تھا اور ان میں سے ڈی ایس پی کو ہیرا نگر جبکہ دیگر ملزموں کو کورٹ بلوال میں قید کیا گیا تھا ۔

Comments are closed.