جموں کشمیر میں کوروناوائرس میں مبتلاء مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ

سعودی عرس سے لوٹنے والا شخص کرونا میں مبتلاء ہونے کے شبہ میں طبی نگرانی میں

سرینگر/14مارچ: جموں کشمیرمیں کروناوائرس میں مبتلاء مریضوں میں ایک اور مریض کے اضافہ ہونے کا اندیشہ پیداہوا ہے ۔ راجوری میں ایک مریض کو کروناوائرس میں مبتلاء ہونے کے شبہ میں جی ایم سی راجوری کے انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں رکھا گیا ہے اور اگر مذکورہ شخص کا ٹسٹ مثبت آتا ہے تو جموں کشمیر میں اب تک کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد 3تک پہنچ جائے گی ۔ ادھر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں کورونا وائرس کے شبہ میں تین مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ جن میں سے تینوں مریضوں کی رپورٹ منفی آئی۔ادھرجموں خطے میں ضلع انتظامیہ نے 31 مارچ 2020 تک تمام شاپنگ مالز، جمز، سوئمنگ پولز اور تفریحی کلبز میں سرگرمیاں معطل رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔حکمنامے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تفریحی کلبز، سوئمنگ پول اور شاپنگ مالز کو بند کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے جبکہ ضلع کشتواڑ میں ڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس کے پیش نظر ایک حکمنامہ جاری کیا جس کے تحت کشتواڑ میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر کے ضلع راجوری میں ایک مریض کو کروناوائرس کے شبہ میں گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری کے انتہائی نگہداشت والے وارڈ میں داخل کیا گیا ہے جہاں پر ان کا علاج ومعالجہ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص حال ہی میں سعودی عرب سے آیا ہے اور اس میں کروناجیسی نشانیاں دکھائی دینے کے بعد اس کو فوری طور پر طبی نگہداشت میں لیا گیا ۔ ادھر جموں کشمیر میں اب تک کروناوائرس میں مبتلاء مریضوں کی تعداد پہلے ہی 2ہے اور اگر راجوری کے شخص کا ٹسٹ مثبت آتا ہے تو تعداد 3پہنچ جائے گی ۔دریں اثناء جموں خطے میں ضلع انتظامیہ نے 31 مارچ 2020 تک تمام شاپنگ مالز، جمز، سوئمنگ پولز اور تفریحی کلبز میں سرگرمیاں معطل رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔حکمنامے میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے تفریحی کلبز، سوئمنگ پول اور شاپنگ مالز کو بند کرنے کی وجہ بتائی گئی ہے۔ اس حکمنامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ ساوتھ ایشین وا ئرکے مطابق ضلع ترقیاتی کمشنر سشما چوہان نے اس سے قبل جموں میں کورونا وائرس کی علامات پائے جانے کے پیش نظر تمام سنیما ہالز کو بند کرنے کا حکم صادر کیا تھا۔ اس کے علاوہ تمام آنگن واڑی سینٹرز اور سنیما ہالز 31 مارچ تک بند رہیں گے۔جموں: مالز، جیمز، اور تفریحی اداروں کو بند رکھنے کا حکمجموں: مالز، جیمز، اور تفریحی اداروں کو بند رکھنے کا حکم جموں میں ایک 63 برس کی خاتون کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا۔ ذرائع کے مطابق خاتون نے ایران کا سفر کیا تھا اور اس وقت گورنمنٹ میڈیکل کالج اور ہپستال جموں میں زیرعلاج ہے۔اس سے قبل جموں، سانبہ اضلاع کے تمام سرکاری و غیر سرکاری پرائمری اسکولز کو ماہ رواں کی 31 تاریخ تک بند کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ نے جموں و کشمیر میں بائیو میٹرک حاضری نظام کو بھی 31 مارچ تک معطل کر دیا ہے۔ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں ڈپٹی کمشنر نے کورونا وائرس کے پیش نظر ایک حکمنامہ جاری کیا جس کے تحت کشتواڑ میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ذرائع کے مطابق اس دوران ڈپٹی کمشنر کشتواڑ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے صاف صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور ہاتھ بار بار صابن اور پانی سے دھوئیں، اتنا ہی نہیں بلکہ کھانسی، زکام، بخار والوں سے دور رہیں اور جو لوگ کھانسی، بخار کے مریض ہیں، وہ فوری طور پر ہمارے کنٹرول روم ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ کریں اور ان کا چیک اپ کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو اس وبا سے نجات مل سکے۔

Comments are closed.