پریس کونسل آف انڈیا کی تین رکنی کمیٹی کشمیر کا دورہ کرے گی
صحافیوں کے علاوہ سیاسی لیڈران اور دیگر اہم شخصیات ملنے کا پروگرام
سرینگر /11مارچ: پریس کونسل آف انڈیا کی تین رکنی کمیٹی ہفتے سے کشمیر کا چار روزہ دورہ کرے گی ۔رواں ماہ کی 14تاریخ سے 17مارچ تک ٹیم مختلف وفود سے ملاقات کرنے کا پروگرام رکھتی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق پریس کونسل آف انڈیا (پی سی آئی)کی تین رکنی ٹیم ہفتے کو سرینگر پہنچے گی جہاں وہ وادی کے صحافیوں، کے ساتھ ملاقات کرے گی۔ذرائع کے مطابق رواں ماہ کی 14 تاریخ سے پریس کونسل آف انڈیا کی ٹیم کے دورے کے لیے تیاریاں کی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ ٹیم ہفتے کو کشمیر پہنچے گی اور 17 مارچ کے بعد واپس دہلی روانہ ہوگی۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پانچ اگست کے بعد جموں و کشمیر میں مواصلاتی نظام خاص کر انٹرنیٹ پر عائد پابندی سے صحافیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن پی سی آئی کی طرف سے اس پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا تھا۔پی سی آئی نے انتظامیہ کی جانب سے قدغنوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ ‘ملک کی سالمیت اور حفاظت کے لیے مواصلاتی نظام اور انٹرنیٹ پر پابندی عائد کرنا جائز تھا۔’پی سی آئی کے اس بیان پر بھارت میں صحافیوں کی انجمنوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اس پر شدید نکتہ چینی کی تھی۔
Comments are closed.