معروف صحافی فرودس رحمان ڈار کو صدمہ ، چا چا جان انتقال کر گئے

وادی کے سماجی اور صحافی برادری نے کیا رنج و غم کا اظہار

سرینگر/10مارچ: وادی کے معروف صحافی اور روزنامہ تعمیل ارشاد کے ایسوسیٹ ایڈ یٹر فردوس رحمان ڈار کے چاچا جان غلام رسول ڈار ساکنہ رام باغ پائین سرینگر گزشتہ روز مختصر علالت کے بعد اس دارفانی سے رحلت کر گئے ۔ مرحوم کو سوموار کی شام دیر گئے آبائی علاقے میں پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔ فرودس رحمان ڈار کے چا چا جان کے انتقال پر وادی کی سماجی و صحافتی برداری نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے فرودس رحمان ڈار سے تعزیت پرسی کی ۔ منگل کو دن بھر مرحوم کے آبائی علاقے میں تعزیت پرسی کا سلسلہ جاری رہا جس دوران مختلف طقبہ ہائے فکر سے وابستہ افراد نے مرحوم کے گھر جاکر لواحقین کی ڈھارس بندھائی جبکہ فردوس رحمان ڈار سے یکجہتی کا اظہار کیا ۔ اس ضمن میں ادارہ سی این آئی ( کرنٹ نیوز آف انڈیا ) نے بھی مرحوم کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین خاص کر فردوس رحمان ڈار سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ سی این آئی دفتر پر ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ادار ے کے جملہ اسٹا ف نے شر کت کی ۔ اجلاس میں فردوس رحمان اور دیگر اورجملہ سوگواراں کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور بلندیٔ درجات اور لواحقین کے صبرو جمیل کے لیے دُعا گئی۔

Comments are closed.