کروناوائرس سے بچے کم متاثر ہوئے ہیں : ڈاکٹرس ایسوسی ایشن
4,027اموات اور 114,458متاثر ہونے کے باوجود بھی بچے متاثرین میں نہ ہونے کے برابر
سرینگر/10مارچ: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے کہا ہے کہ کروناوائرس نے جہاں دنیا میں تہلکامچادیا تاہم اس وائرس سے بچے بہت ہی کم متاثر ہوئے ہیں ۔ جبکہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ محض 2فیصدی بچے ہی اب تک کروناوائرس کے شکار ہوچکے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی سطح پر لوگوں کو پریشان کرنے والے کروناوائرس سے بچے کم متاثر ہوئے ہیں ۔ انہوںنے ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 19برس کے عمر سے کم بچوں کی 2.4فیصدی ہی کروناوائرس میں مبتلاء ہونے کی اب تک تصدیق ہوچکی ہے ۔ جن میں سے 0.2فیصدی میں مرض انتہاء کو پہنچا گیا ہے جبکہ صرف 0.9فیصدی بچے جن کی عمر 9برس سے کم ہے کو ٹسٹ مثبت آئے ہیں۔اور اس عمر میں کے بچوں کی اب تک کروناوائرس کی وجہ سے موت کا کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے نیو انگلینڈ جرنل میں شائع ایک تجزیہ کا حوالہ دیتیہوئے کہا کہ پہلے 425وائرس کیسوں میں 15عمر سے کم کوئی بھی بچہ نہیں پایا گیا تھا اسی طرح SARSاورMERSمیں بھی دیکھنے کو ملا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی دیکھنے کو بھی ملا ہے کہ چھوٹے بچے اس مرض میں زیادہ مبتلاء نہیں ہوتے ہیں اور اگر ہوتے ہیں تو ان میں ہلکی نشانیاں پائی جاتی ہیں۔اس دوران ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا تاہم اس کا یہ مطلب ہر گز نہیں ہے کہ ہمیں احتیاط نہیں برتنی چاہئے اور بچوں کی طرف کم دھیان دینا چاہئے بلکہ والدین کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو اس کیلئے مائل کریں کہ اپنے ہاتھ اچھے سے دھویں اور کھانسے اور چھینکنے کے دوران اپنا منہ ڈھانپ کر رکھیں۔ انہوںنے کہا کہ اس وائرس کے چکار زیادہ تر بڑے ہوجاتے ہیں اور اعدادوشمار کے مطابق 72,314کی کروناوائرس کے سلسلے میں جانچ کی گئی ہہے جن میں سے 87%کیسوں میں 30سے 79برس تک کے عمر کے افراد کو اس وائرس میں مبتلاء پایا گیا ہے ۔ اور 80فیصدی مریضوں کی عمر 60سے زیادہ تھی جبکہ 75فیصدی مریض پہلے ہی کسی نہ کسی مرض میں مبتلاء تھے ۔
Comments are closed.