جنوبی کشمیر میں تین تحصیلوں کے لئے ایک تحصیلدار تعینات ،لوگوں کے مسائل حل نہیں ہوپارئے ہیں

پلوامہ/24فروری: جنوبی کشمیر میں تین تحصیلوں کے لئے حکام نے ایک تحصیلدار کوتعینات کیا ہے جس کی وجہ سے ہزاروں لوگ پریشان ہے۔ کشمیر نیوز ٹرسٹ کے مطابق حکام نے ایک تحصیلدار کو تین تحصیل حوالے کئے ہیں۔ یہ تحصیلدار نہ تو اپنے کام کے ساتھ انصاف کر پارہا ہے اور نا ہی وقت پر لوگوں کے مسائل کا ازالہ کر رہا ہے۔ لوگ سخت پریشانیوں میں مبتلا ہے اور حکام سے اپیل کر رہے ہے کہ ہر کسی تحصیل کے لئے ایک تحصیلدار کی تقرری عمل میں لائی جائے۔ لوگوں نے بتایا کہ اونتی پورہ، آری پل اور ترال تحصیلوں کے لئے ایک ہی تحصیلدار تقرر کیا گیا ہے ۔ یہ تحصیلدار ایک دن ایک تحصیل میں گزارتا ہے جبکہ دو تحصیلوں میں اس دن کام نہیں ہوپاتا ہے۔ جو بھی لوگ تحصیلدار سے ملنے کے خواہشمند ہوتے ہیں وہ بنا ان سے ملے واپس چلے جاتے ہیں۔ آری پل کے ایک شہری غلام محمد ڈار نے بتایا کہ اوتنی پورہ اور ترال کے تحصیل آفس میں تحصیلدار وقت تو کبھی کبھی گزارتا ہے لیکن آری پل تحصیل میں وہ مہینے میں ایک یا دو بار ہی آتے ہیں۔©’ہم طر ح طر ح کی مشکلات سے دوچار ہورئے ہیں۔ ہمارا کوئی کام نکل نہیں پار ہا ہے۔ لوگوں کو بہت سارئے مسائل درپیش ہے۔ تحصیلدار کی عدم موجودگی کی وجہ سے ایک بھی معاملہ حل نہیں ہو پارہا ہے۔‘ اونتی پورہ اور ترال کے لوگوں کا بھی ماننا ہے کہ ہر کسی تحصیل کے لئے ایک تحصیلدار تقرر کیا جانا چاہئے تاکہ لوگوں کو درپیش مسائل وقت پر حل ہو سکیں۔ اونتی پورہ کے ایک شہری محمد اکبر بٹ نے بتایا کہ تحصیل تو بنائے گئے لیکن تحصیلدار تعینات نہیں کئے گئے ۔ یہی حال ہر کسی بلاک کا ہے۔ ایک بلاک ڈیولپمنٹ افسر چار چار بلاکوں کا کام دیکھتا ہے ۔‘ لوگوں نے حکام نے اپیل کی کہ ان کے مسائل کو دھیان میںرکھتے ہوئے تحصیلداروں کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ (کے این ٹی)

Comments are closed.