سرینگر؍24، فروری: کشمیر کی صورتحال پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے رہنما سدارا میا نے بھاجپا کو چیلنج کیا کہ وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی کشمیر میں تقریب کا اہتمام کرے ۔کشمیر نیوز سروس(کے این ایس ) مانیٹر نگ ڈیسک کے مطابق کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے رہنما سدارا میا نے بھاجپا سے مخاطب ہو کر کہا کہ مرکزی حکومت کشمیر میں ’نار ملسی‘ کو ثابت کرنے کیلئے امریکی صدر ،ڈونالڈ ٹرمپ کی وادی میں تقریب کی میزبانی کرے ۔کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے رہنما سدارا میا نے سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ’اگر بے جے پی یہ محسوس کررہی ہے کہ کشمیر نار ملسی کی طرف واپس لوٹ آیا ہے،بھاجپا یہ بھی محسوس کرتی ہے حکومت پس پردہ تشدد نہیں ہے ،اب وقت آگیا ہے کہ ثابت کیا جائے اور ڈونالڈ ٹرمپ کی ایک تقریب کا اہتمام کشمیر میں کیا جائے ‘۔ اپوزیشن پارٹیوں کی جانب سے بار بار کشمیر کے حالات پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے ،تاہم نریندرا مودی کی سربراہی والی مرکزی حکومت کا دعویٰ ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر ہیں ۔جموں وکشمیر میں دفعہ370کی تنسیخ کے بعد کئی ماہ تک پابندیاں وبندشیں عائد رہیں ۔ کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ سدارا میا کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر بھی ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.