سرینگر 24فروری : شہریت ترمیمی قانون ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف شاہین باغ میں جاری احتجاجی مظاہرہ اور سڑک بند رکھنے کے معاملہ میں تینوں مصالحت کاروں نے سپریم کورٹ کو ایک مہربند لفافے میں اپنی رپورٹ سونپ دی ہے۔ سپریم کورٹ نے معاملہ کو 26 فروری ( بدھ کے روز) تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہریت ترمیمی قانون ، این پی آر اور این آر سی کے خلاف شاہین باغ میں جاری احتجاجی مظاہرہ اور سڑک بند رکھنے کے معاملہ میں تینوں مصالحت کاروں نے سپریم کورٹ کو ایک مہربند لفافے میں اپنی رپورٹ سونپ دی ہے۔ سپریم کورٹ نے معاملہ کو 26 فروری ( بدھ کے روز) تک کے لئے ملتوی کر دیا ہے واضح رہے کہ شاہین باغ میں دو مہینے سے زائد مدت سے مظاہرین سڑک پر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس سے دہلی۔ نوئیڈا روٹ ٹھپ ہو گیا ہے۔ اس سڑک کو کھلوانے کے لئے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی گئی تھی۔ اس پر سپریم کورٹ نے معاملہ کو حل کرنے کے لئے سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن کو مصالحت کار مقرر کیا تھا۔ اب انہوں نے اپنی رپورٹ عدالت عظمیٰ کو سونپ دی ہے۔اس سے پہلے سپریم کورٹ کے مقرر کردہ مصالحت کار مسلسل چار بار مظاہرہ گاہ پر گئے تھے۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.