سرینگر 24فروری : امتحانی پر چے میں فیل قرار دینے کے خلاف گورئمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ کے سینکڑوں طلبہ نے کالج انتظامیہ اور کشمیری یونیورسٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق گورئمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ میں زیر تعلیم چوتھے سمسٹر کے طلاب نے کشمیر یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ای ایل ٹی پارٹ سکنڈ پرچے میں فیل قرار دیا گیا ہے ۔ احتجاجی طلبہ نے بتایا کہ ماہ نومبر میں ان کا امتحان لیا گیا جس دوران انہیں ای ایل ٹی پرچے کو کچھ اندورنی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا گیا جس کے بعد کشمیر یونیورسٹی انتظامیہ نے اس پرچے کا امتحان الگ سے لیا ۔ احتجاجی طلبہ کا کہنا تھا کہ وہ کل اس وقت حیران ہو گئے جب انہوں نے امتحانی نتائج میں دیکھا کہ پورے کالج کو فیل قرار دیا گیا ہے ۔ احتجاج کرنے والی ایک طالبہ نے سی این آئی کو بتایا کہ امتحانی نتائج میں فیل قرار دینے کے بعد انہوں نے کالج انتظامیہ سے اس معاملے میں بات کی تاہم انہوں نے کہا کہ یہ کشمیر یونیورسٹی کا معاملہ ہے اور وہی اس کا حل نکل سکتے ہیں ۔ احتجاجی طالبہ کا کہنا تھا کہ اب ہم نے کشمیر یونیورسٹی کا رخ کیا تو وہاں بھی ان کی بات سنی نہیں گئی اور دن بھر انہیں ایک جگہ سے دوسرے جگہ جانا پڑا ۔ انہوں نے بتایا کہ کشمیر یونیورسٹی میں کنٹرول امتحانات کے سامنے بھی انہوں نے اپنی بات رکھی اور انہیں تحریری طور پر آگاہ کیا تاہم ان کے معاملے کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا اور کہا کہ کشمیر یونیورسٹی حکام کی عدم توجہی کے باعث طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہونے کو آیا ہے ۔ احتجاجی طلبہ کا کہنا تھا کہ ہم ایک بار پھر کشمیر یونیورسٹی سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کی طرف خصوصی توجہ دی جائے اور اس معاملے کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ ان کا مستقبل ضائع ہونے سے بچا یا جا سکے ۔ اس معاملے میں جب سی این آئی نے کشمیر یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحان سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے فون نہیں اٹھایا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.