کولگام میں ایک شخص نے پھانسی دیکر زندگی کا خاتمہ کیا
کولگام/24فروری/کے این ٹی // جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک شخص نے پھانسی دے کر خود کی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔ پولیس ذرائع نے کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ گدر دیوسر نامی ایک گاوں میں شبیر احمد ایتو ولد عبدل رزاق نے رسی کا استعمال کر کے اپنے ہی گھر کے کمرہ میں خود کو پھانسی دی۔ اگر چہ گھروالوں نے ان کو فوری طور اہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔مذکورہ شخص کی عمر 36سال تھی۔ پولیس نے اس حوالے سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔ (کے این ٹی)
Comments are closed.