قاضی گنڈ میں منشیات کے خلاف پولیس کی مہم میں تیزی

دو غیر ریاستی اسمگلر گرفتار ، بھاری مقدار میں فکی پوڈر ضبط

سرینگر/23فروری /سی این آئی// منشیات کے خلاف پولیس نے مہم میں تیزی لاتے ہوئے قاضی گنڈ میں دو غیر ریاستی باشندوں کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں فکی ضبط کر لی ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ قاضی گنڈ پولیس نے ایک خصوصی ناکہ چیکنگ کے دوران ٹینکر زیر نمبر PB10DC/ 5507 کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران انہوں نے ٹینکر سے فکی کے سات بیگ بر آمد کر لیں ۔ پولیس نے کارروائی کے دوران گاڑی میں سوار جتکار سنگھ ولد جمال سنگھ اور گوریندر سنگھ ولد کولوینت سنگھ ساکنان پنجاب کی گرفتاری موقعہ پر ہی عمل میں لائی جبکہ ٹینکر کو بھی ضبط کر لیا گیا ۔ دونوں افراد کی گرفتاری اور فکی ضبط کرنے کے معاملے میں پولیس اسٹیشن قاضی گنڈ میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے اس معاملے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.