سرینگر/23فروری : پاکستان کے نام سخت پیغام دیتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہو رہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی بند نہ ہوئی سخت جواب دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایل اوسی پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے اور رواں سال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق لائن آف کنٹرول پر جاری جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجنا تھ سنگھ نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو بھارت کوئی سنگین قدم اٹھانے سے گریز نہیں کریگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک ایک سے زیادہ سیکورٹی چیلنجوں سے نبردآزما ہے ۔ پچھلے چند ماہ میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ تاہم ہماری فوج نے تمام کارروائیوں کا بھر انداز میں جواب دیا ۔ اور پاکاکستان کی ہر کوشش کو ناکام بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر فوجی اہلکارسے کہنا چاہتا ہوں کہ ہم سب مل کر ایک مضبوط فوج بنائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ یہ پاکستان کی بیوقوفیوں کو ثابت کریں گے اور اس کی بھاری قیمت اس کو چکانی پڑے گی۔ انہوںنے کہاکہ اس طرح کے کارروائیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا جبکہ پاکستان ایل اوسی پر مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی کررہا ہے اور رواں سال جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کی کارروائیوں کو نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کسی بھی کارروائی کا بھر پور جواب دینے کیلئے تیار اور اس پار سے آنے والی ہر گولی کا بھر پور جواب دیا جا رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہا ہے اور فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ کسی بھی کارروائی کا بھر انداز میں جواب دیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے لائن آف کنٹرول پر امسال جنگ بندی معاہدے کی خلاف وزریاں جاری رہی .
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.